شٹر ڈاؤن ہڑتال،کراچی کے تاجر حکومت کیخلاف یکجا

شٹر ڈاؤن ہڑتال، کراچی کے تاجر حکومت کیخلاف یکجا
تاجر دوست سکیم، مہنگی بجلی اور آی پی پییز کے معاہدوں کے خلاف تاجروں کی ملک گیر ہڑتال کل ہو گی، کراچی کی مارکیٹوں میں مارکیٹ صدروں کی جانب سے بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔
آل صدر الائنس آف مارکیٹ اینڈ مال ایسوسی ایشن نے بھی کل کی ملک بھر کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کردی، چائینہ شاپنگ مال ،گل سینٹر ،آل پاکستان جیولرز مینوفیکچرز ایسوسی ایشن، وکٹوریہ شاپنگ سینٹر پر کل کاروبار بند رکھنے کے بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔