شمالی وزیرستان میں مزدوروں کی گاڑی میں دھماکے سے11 محنت کش جاں بحق
شمالی وزیرستان میں مزدوروں کی گاڑی میں دھماکے سے11 محنت کش جاں بحق
شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں مزدوروں کو لانے والی گاڑی میں دھماکے سے گیارہ مزدور جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا شمالی وزیرستان کی تحصیل کے علاقے گل میر کوٹ کے قریب ایک گاڑی میں ہوا،
جس کے نتیجے میں 11 مزدور جاں بحق ہوئے جبکہ تین افراد لاپتہ اور دو شدید زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔
ڈی ایس پی تھانہ شوال شیر اللہ کے مطابق گاڑی میں ٹوٹل 16 مزدور سوار تھے، زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں شاہ محمود قریشی سائفر گمشدگی کیس میں گرفتار
اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مبیت اللہ، صحاب نور، جنت اللہ، اسد اللہ خان، میر ولی خان، مقبول خان ، شیر زاہد ، سید مانور، محإد ایاز، محمد ولی ، گل حسین کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں عمر زاہد ، عمر آیاز شامل ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے،
جن کی لاشوں کو آبائی علاقے منتقل کردیا گیا ہے۔