شمالی وزیرستان میں فورسزنے 6 دہشت گردمار ڈالے

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے 6 دہشت گرد مار ڈالے۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار نے بھی جام شہادت نوش کر لیا۔

کارروائی  میر علی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر  شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران  فورسزاور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے جبکہ 8  زخمی ہوگئے۔مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جو سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے۔

dd806884 3d11 4eb9 95de 8ccbd213ceb7 jpg

شہید سپاہی عبدالحکیم

دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی عبدالحکیم (عمر 33 سال، ساکن ڈسٹرکٹ نصیر آباد) نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

Forces killed 6 terrorists in North Waziristan, شمالی وزیرستان میں فورسزنے 6 دہشت گردمار ڈالے
ایک تبصرہ چھوڑ دو