top header add
kohsar adart

شمالی وزیرستان: خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان: خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے خیصور میں آپریشن کے دوران مارے جانے والے دہشتگردوں میں ہائی ویلیو ٹارگٹ ابراہیم موسیٰ بھی شامل ہے جو دہشتگردوں کا سرغنہ تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کا سرغنہ ابراہیم موسیٰ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشتگرد دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More