
شمالی وزیرستان، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،سپاہی شکیل شفقت شہید
شمالی وزیرستان، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،سپاہی شکیل شفقت شہید
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے سپاہی شکیل شفقت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے
میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سپاہی شکیل شفقت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں ٹی ٹی پی کیلئے بھتہ لینے والے ملزمان کے ہوشربا انکشافات
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلئیرنس آپریشن ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ، بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔