kohsar adart

شمالی وزیرستان،پنجاب سے آکر حجام کی دکان چلانے والے 6 افراد قتل

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میر علی بازار میں حجام کی دوکان چلا رہے تھے، تمام افراد کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کو رات کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا اور آج صبح میرعلی بازار کے قریب سے لاشیں برآمد ہوئیں۔

خیال رہے کہ 22 دسمبر 2023 کو جنوبی وزیرستان کے علاقے دژہ غونڈئی میں رات گئے

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زیر تعمیر پولیس تھانے میں کام کرنے والے 5 مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔

جبکہ 30 دسمبر 2023 کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے

دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگرد کمانڈر راہزیب کھورے سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More