شاہ محمود قریشی سے عید کے دوسرےدن جیل میں اہلخانہ کی ملاقات
راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اہلخانہ نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی، شاہ محمود قریشی کی اہلخانہ میں بیٹی مہر بانو قریشی ، مہرین قریشی
اور سمیر چنائے نے ملاقات کی،اس دورا ن شاہ محمود قریشی نے بیٹیوں کو عید مبارک دی۔