شاہ محمود قریشی، زین قریشی اور مہر بانو کے کاغذات نامزدگی مسترد
ملتان سے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ،بیٹے زین قریشی اور بیٹی مہر بانو کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں سکروٹنی کا عمل جاری ہے،
امیدواروں کی جانب سے ایک دوسرے پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے،
شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کے دو اور ایک صوبائی اسمبلی کے حلقہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ،
تینوں حلقوں سے انکے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ۔
شاہ محمود قریشی نے این اے 150 اور 151 جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 218 سے کاغذات جمع کرائے تھے
،شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی اور بیٹی مہر بانو کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں
،مہر بانو اور زین قریشی نے بھی قومی اسمبلی کے دو دو حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔