
شاہد آفریدی کی صاحبزادی کا نکاح شاہین شاہ آفریدی سے ہو گیا
کراچی کی مقامی مسجد ذکریا میں ہوا، نکاح مولانا عبدالستار نے پڑھایا
نامور کرکٹ اسٹار شاہین شاہ آفریدی کا نکاح پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ کراچی کی مقامی مسجد ذکریا میں ہوا، نکاح مولانا عبدالستار نے پڑھایا، رخصتی بعد میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا نکاح سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی صاحبزادی سے آج بروز جمعہ کراچی میں ہوا۔ نکاح کی سادہ مگر پروقار تقریب میں شاہین شاہ آفریدی کی فیملی کے ارکان کے علاوہپاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی سبق اور موجودہ کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی ۔
شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں استقبالیہ منعقد کیاگیا،تقریب میں شرکت کیلئے شاہین آفریدی اپنے سسر کے ساتھ پنڈال پہنچے۔تقریب میں میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور شاداب خان بھی موجودتھے،
اس کے علاوہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔خاندانی ذرائع کے مطابق شاہین اور انشا کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات منعقد کی گئی تھی،دو روز قبل شاہین آفریدی نکاح کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے تھے۔