شانگلہ،جیپ حادثے میں4افراد جاں بحق
خیبرپختونخواکے علاقے ضلع شانگلہ میں جیپ گہری کھائی میں جا گری، افسوس ناک واقعے میں 4افرادجاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے۔
شانگلہ کی تحصیل چکیسر کے پہاڑی علاقے خدنگ(لیکو کمر) میں جیپ حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے،پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں جیپ میں سوار 4افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے،پولیس اور مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو فوری طورپر تحصیل ہیدکواٹر ہسپتال چکیسر منتقل کردیا،زخمی افراد ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ نعشوں کو کچھ دیر میں لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔