top header add
kohsar adart

شام میں پھنسے پاکستانی بیروت سے پاکستان روانہ

شام میں پھنسے پاکستانی بیروت سے پاکستان روانہ

شام میں پھنسے 318 پاکستانیوں کو بیروت سے چارٹر طیارے کے ذریعے پاکستان روانہ کر دیا گيا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لبنانی وزیراعظم سے رابطہ کرکے شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا میں مدد کی اپیل کی تھی جس پر لبنان نے پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری کیے۔

ان شہریوں کو بذریعہ سڑک شام سے لبنان پہنچایا گيا، جہاں سے آج انہيں خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان روانہ کر دیا گیا ہے۔

بیروت ایئر پورٹ پر پاکستان کے سفیر نے پاکستانی شہریوں کو رخصت کیا، چارٹرڈ طیارہ 13 دسمبر کی درمیانی شب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More