kohsar adart

شام میں امریکی فوجی اتحاد کے بیسز پر حملے، علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا

شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں واقع العمر آئل فیلڈ میں موجود امریکی فوجی اڈے کو منگل کے روز راکٹ فائر سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔

شام میں امریکی فوجی اتحاد کے بیسز پر حملے، علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا
شام میں امریکی فوجی اتحاد کے بیسز پر حملے، علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا

لبنانی خبر رساں ادارے ”المیادین“ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ حملہ امریکی اڈے کے اندر زور دار دھماکوں کے ایک سلسلے کے ساتھ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں مسلم ممالک اسرائیل کو تیل و خوراک کی برآمدات روکیں، ایران

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شام میں بین الاقوامی اتحاد کا سب سے بڑا اڈہ دھماکوں سے لرز اٹھا۔

دیر الزور کے مشرقی دیہی علاقوں میں العمر آئل فیلڈ میں آج منگل کو پرتشدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں عمان نے اسرائیلی پروازوں کیلئے فضائی حدود بند کردیں

ایرانی خبر رساں ادارے ”مہر“ نیوز نے عرب میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ اس سے قبل منگل کو شام

اور عراق میں امریکا کے دو فوجی اڈوں پر حملے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں چلی نے بھی اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا

عراق میں عین الاسد کے اڈے پر حملہ کیا گیا اور کچھ ہی دیر بعد ایک عراقی مزاحمتی گروپ نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ یہ کارروائی دو UAVs کا استعمال کرتے ہوئے کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں زخمی فلسطینیوں کاعلاج اورغیرملکیوں کا انخلا، رفح بارڈر کھل گیا

اس کے ساتھ ہی شام کے مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ کونوکو گیس فیلڈ اور العمر گیس فیلڈ

میں امریکی اڈوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More