شام میں امریکی فضائی حملے میں داعش سربراہ ابو یوسف ہلاک
شام میں امریکا نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے داعش کے سربراہ ابو یوسف کو ہلاک کر دیا۔
امریکی سینٹ کام کی شام میں داعش سربراہ ابو یوسف کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ابو یوسف کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکا اور اتحادی فوج نے شام میں گزشتہ روز کارروائی کے دوران شام کے صوبے دیرالزور میں فضائی حملے میں داعش کے 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے اور ہلاک ہونے والوں میں داعش کا اہم رہنما ابو یوسف بھی شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ داعش کے لیڈروں، کارندوں اور کیمپوں کے خلاف حملے ISIS کو تباہ کرنے، صلاحیت کم کرنے اور شکست دینے کے جاری مشن کے سلسلے میں کیے گئے۔سینٹ کمانڈ نے کہا کہ ان حملوں کا مقصددہشت گرد گروپ کو بیرونی کارروائیوں سے روکنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آئی ایس آئی ایس وسطی شام میں دوبارہ تشکیل پانے کے مواقع تلاش نہ کرے۔