top header add
kohsar adart

شام سے پاکستانیوں کے انخلا کا منصوبہ تیار

 

شام کے دارالحکومت دمشق کا ایئرپورٹ نہ کُھلنے کی صورت میں پاکستانیوں کے انخلا کےلیے منصوبہ تیار کرلیا گیا۔

ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق شام میں پھنسے تقریباً 300 پاکستانیوں کو براستہ بیروت واپس لانے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے دمشق ایئرپورٹ نہ کھلنے کی صورت میں پاکستانی زائرین کی واپسی کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دمشق ایئرپورٹ نہ کھلا تو بیروت سے واپسی کا آپشن استعمال ہوگا، اس بارے میں حتمی فیصلہ منگل تک ہوسکتا ہے۔

ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی زائرین کےلیے چارٹر فلائٹ کا انتظام کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More