
سی ٹی ڈی کے ہاتھوں 6 ٹی ٹی پی دہشت گرد ہلاک
سی ٹی ڈی کے ہاتھوں 6 ٹی ٹی پی دہشت گرد ہلاک
بلوچستان اور خیبرپختون میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں آپریشنزکے دوران 6 دہشت گردہلاک ہوگئے،الگ الگ کارروائیوں میں پشین سرخاب میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 اور لکی مروت میں 2 مارے گئے۔

موصولہ تفصیل کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بلوچستان کے ضلع پشین میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پشین کے علاقے سرخاب مہاجر کیمپ میں کارروائی کی گئی،
یہ بھی پڑھیں درآمد کی آڑ میں چینی مزید مہگی کرنے کی تیاری
کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے،
جن کی شناخت شکر دین عرف عمر خالد، امین اللہ، احمد اللہ اور عبدالفتح کے ناموں سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں زیادتی کا نشانہ بننے والی پھگواڑی مری کی ماہ نور انصاف کیلئے دربدر
سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی لاشوں کو مزید کارروائی کیلئے استپال منتقل کردیا گیا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے علاوہ دہشت گردی کی مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث تھے،
یہ بھی پڑھیں ایشیاکپ،بابر اور افتخار کی سنچریاں،نیپال کو 343 رنز کا ہدف
دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ادھرسی ٹی ڈی نے لکی مروت میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈیکے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کےٹیپو گل گروپ سے ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان نےبتایا کہ دہشت گرد بم حملوں اور ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ہلاک دہشتگرد شہید ڈی ایس پی اقبال مہمند پر بم حملے میں بھی ملوث تھے ۔
دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔