سینیٹ انتخابات: پیپلز پارٹی سب سے زیادہ نشستیں لینے میں کامیاب

سینیٹ انتخابات: پیپلز پارٹی سب سے زیادہ نشستیں لینے میں کامیاب

پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن 224 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جنرل نشست کیلئے آزاد امیدوار فرزند حسین شاہ نے 79 ووٹ حاصل کئے۔

سینیٹ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی سب سے زیادہ نشستیں لینے میں کامیاب ہو گئی۔

سندھ سے سینیٹ کی 12 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی نے 10 نشستیں حاصل کیں، پیپلز پارٹی نے 5 جنرل نشستیں، 2 خواتین، 2 ٹیکنو کریٹ اور اقلیتی نشست حا صل کرلی۔

اسلام آباد سے سینیٹ کی دو نشستوں پر نتائج کے مطابق جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن 224 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جنرل نشست کیلئے آزاد امیدوار فرزند حسین شاہ نے 79 ووٹ حاصل کئے۔

اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار 222 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ٹیکنوکریٹ نشست پر آزاد امیدوار انصر کیانی نے 81 ووٹ حاصل کئے، ٹیکنو کریٹ اور جنرل سیٹ پر گنتی کے دوران 7، 7 ووٹ مسترد ہوئے۔

پنجاب سے ٹینکو کریٹ کی نشست پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سینیٹر منتخب ہو گئے، سندھ سے آزاد امیدوار فیصل واوڈا جنرل نشست پر کامیاب ہو گئے۔

سینیٹ کی 19خالی نشستوں پرووٹ ڈالے گئے، سندھ کی 10، پنجاب کی 5 اور اسلام آباد کی 2 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔

بلوچستان کی 11، پنجاب کی 7 جنرل نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، پنجاب میں خواتین اور ٹیکنو کریٹ کی دو، دو، ایک اقلیتی نشست پر ووٹنگ ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف اور قائد ن لیگ نواز شریف نے ووٹ کاسٹ کیا۔

ایک تبصرہ چھوڑ دو