top header add
kohsar adart

سینیٹ، سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈا کیخلاف قرار داد منظور

 

سینیٹ اجلاس میں افواج پاکستان اور دفاعی ایجنسیوں کے مخالف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کے خلاف قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

قرار داد کے متن کے مطابق ملکی دفاع خاص طور پر مخالف ہمسایہ کے تناظر میں مضبوط فوج اور دفاعی ایجنسیاں ناگزیر ہیں، سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مسلح افواج اور دیگر دفاعی ایجنسیوں کے خلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پروپیگنڈے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دی جائیں، ملوث افراد کیلئے عوامی عہدے سے 10 سال تک کی نااہل کی سزا ضروری ہے، سینیٹ اجلاس میں قرار داد سینیٹر بہر مند تنگی کی جانب سے پیش کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More