سینئیر ٹی وی آرٹسٹ اور سپر سٹار مسعود خواجہ چل بسے

مسعود خواجہ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ وہ قہقہے بکھیرنے والا فنکار، یاروں کا یار اور محبت کرنے والا پیارا انسان تھا۔
اس کے ٹی وی شوز نے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ اس کی کوشش ہوتی تھی کہ ہر پروگرام میں کسی معاشرتی مسئلے کو اجاگر کیا جائے تاکہ مزاح کے ساتھ ساتھ اصلاح کا پہلو بھی سامنے آئے ۔
گزشتہ دنوں گردوں کی بیماری کے باعث مسعود خواجہ کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی داخل کیا گیا۔۔ لیکن سرکاری ہسپتالوں کے پاس اگر علاج معالجے کی خاطر خواہ سہولیات موجود ہوں تو ہمارے سیاستدان لندن اور نیویارک علاج کی غرض سے کیوں سفر کریں؟۔
مسعود خواجہ نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے خصوصی علاج کے لیے درخواست کی تھی لیکن ۔۔۔۔۔۔ انھوں نے اس درخواست کو درخور اعتنا نہ سمجھا۔
مسعود خواجہ پیر کے روز اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔