kohsar adart

سیما حیدر کو بالی ووڈ پروڈیوسر نے فلم کی پیشکش کر دی

سیما حیدر کو بالی ووڈ پروڈیوسر نے فلم کی پیشکش کر دی
بالی ووڈ کے پروڈیوسر امیت جانی نے پاکستان سے بھارت فرار ہوکر پسند کی شادی کرنے والی سیما حیدر کو فلم کی پیشکش کر دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیما حیدر کے ساتھ ان کے شوہر سچن کو بھی بالی ووڈ فلموں کیلئے آفرز آرہی ہیں

تاہم ابھی تک ان دونوں نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
پاکستان سے فرار ہونے والی سیما حیدر اور سچن کی محبت کی کہانی کسی فلمی کہانی سے کم تو نہیں

لیکن اب سیما حیدر کا حقیقی زندگی میں بالی ووڈ کی ہیروئن بننے کا امکان ہے۔

بالی ووڈ کے پروڈیوسر امیت جانی کا کہنا ہے کہ وہ سیما اور سچن کی محبت سے متاثر ہوئے ہیں اور ان کی مالی مدد کیلئے انہیں فلم آفر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ملک کواس نہج پرپہنچا دیا عوام روٹی کو ترس گئے، نواز شریف

سیما اور سچن کی محبت کی کہانی کافی عرصے سے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں خوب وائرل ہو رہی ہے

ان کی محبت کے اسکینڈل کے پیچھے حقیقت کیا ہے یہ تو تاحال معلوم نہیں ہوسکا

یہ بھی پڑھیں توشہ خانہ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم،گواہ طلبی کی درخواست مسترد

 

یہ فلم ان کی محبت کی کہانی پر نہیں بلکہ راجستھان کیے ٹیلر کنہیا کے قتل پر مبنی ہے۔

یاد رہے کہ سیما حیدر پب جی کے زریعے بھارت کے رہائشی سچن کی

محبت میں گرفتار ہوکر اپنے 4 بچوں کے ہمراہ پاکستان سے دبئی اور پھر نیپال سے بھارت فرار ہوئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More