سیما حیدر نے بھارت جا کر منزل پا لی ؟

کراچی سے دبئی اور بذریعہ نیپال دبے پاؤں فرار ہو کر انڈیا جانے والی سیماحیدر کو ہندوؤں کے ایک اچھوت قبیلے میگواڑ کے نوجواں سے عشق کانتیجہ یہ نکلا ہے کہ اب اسے اپنے "جمعدار” شوہر کے ساتھ جھاڑو دینے کی ملازمت مل گئی ہے ۔۔

اس پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر صحافی آغا خالد نے لکھا ہے کہ پاکستان میں بلوچ جنگجو قبیلے جکھرانی سے تعلق رکھنے والے شوہر نے سیما کو پھولوں کی سیج پر رکھا ہواتھا مگر اس کی سیمابی طبیعت کو قرار نہ تھا اور وہ اپنے من کی موجوں میں غلطاں، بھٹکتی ہوئی اس پستی میں جاگری جہاں قدم قدم پر پچھتاوے اس کا پیچھا کرتے رہیں گے ۔۔

مگر سنتے آئے ہیں کہ جہاں شعور ہار مانتاہے وہاں سے پیارکاسفر شروع ہوتاہے۔ یہ دیوانوں کاجنوں عقل وخرد کے داعی کبھی نہ سمجھ پائیں گے تاہم سیانوں کے اس سبق کو کہیں تو جگہ دینی ہوگی کہ اپنے مرکز سے ٹوٹے ستارے اندھیروں کی غذا بن جاتے ہیں، وائے نصیب

Seema Haider got her destination in India?سیما حیدر نے بھارت جا کر منزل پا لی ؟
ایک تبصرہ چھوڑ دو