kohsar adart

سید پور میں چیتوں نے خوف پھیلا دیا

اسلام آباد کے گاؤں سید پور میں چار سے پانچ چیتوں کی مبینہ موجودگی نے عوام کو خوف میں مبتلا کر دیا کی اطلاع ملی ہے۔

جمعرات کی شب چیتوں کی مبینہ موجودگی کے باعث سید پور گاوں میں مساجد سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے اس کے باوجود بڑی تعداد میں نوجوان چیتوں کو دیکھنے کیلئے باہر نکل آئے۔

ترجمان اسلام  آباد پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کی نفری سید پور کے علاقوں میں تعینات کردی گئی ہے، جبکہ صورت حال کے حوالے سے محکمہ وائلڈ لائف کو بھی اطلاع کردی گئی ہے، انہوں نے سید پور کے رہائشیوں سے پرسکون رہنے کی گزارش بھی کی اور کہا کہ وائلڈ لائف اہلکار سے مل کر علاقہ محفوظ رکھنےمیں کردار ادا کریں گے۔

ترجمان پولیس ک مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پکار 15 پر اطلاع دیں۔ دوسری طرف رات گئے تک یہ معلوم نہیں ہو سکا تھا کہ پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف چیتوں کو پکڑنے میں کامیاب ہو سکے ہیں کہ نہیں۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More