kohsar adart

سیاسی جماعت پر پابندی کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لینا چاہیے، چوہدری شجاعت

سیاسی جماعت پر پابندی کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لینا چاہیے، چوہدری شجاعت

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہے حکومت ایک سیاسی جماعت پر پابندی لگانے جارہی ہے، اس فیصلے کا تفصیلی جائزہ لینا چاہیے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاسی جماعت پر پابندی کے حکومتی فیصلے کے ملکی سیاست پر دوررس نتائج مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو سپریم کورٹ میں ثابت کرنا ہوگا کہ اس کا اقدام درست ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ سیاسی قوتوں کی ذمے داری ہے کہ وہ ملکی معیشت اور عام آدمی کی مشکلات کا سوچیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More