سکیورٹی فورسز کا آپریشن،5خوارج ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں سرغنہ سمیت 5خوارج جہنم واصل ہو گئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دوران آپریشن سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،خارجی رنگ لیڈر شفیع اللہ عرف شفیع سمیت 5 خوارج ہلاک ہو گئے،ہلاک خوارج سے اسلحہ و ایمونیشن برآمدہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے،علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا،آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔