top header add
kohsar adart

سپریم کورٹ کےجج جسٹس مظاہرمستعفی۔استعفےپرغلط تاریخ درج

مستعفی جج کے سیکرٹری نے درستگی کیلئے صدر مملکت کو مراسلہ بھیج دیا

سپریم کورٹ کے مستعفی ہونے والے جج جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے استعفے پر غلط تاریخ درج کر دی، جس پر ان کے سیکرٹری نے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو مراسلہ بھیج دیا ہے جس میں تاریخ کی درستگی کی درخواست کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں زائد اثاثوں سمیت مختلف الزامات کا سامنا کرنے والےسپریم کورٹ کے جج مظاہر نقوی نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو بھجوایا جس میں کہا گیا ہےکہ میرے لیے اپنے عہدے پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں، میں نے لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں فرائض انجام دیے۔

تاہم جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کے استعفے پر غلط تاریخ درج کی گئی تھی۔ ان کے استعفے پر 2024 کی جگہ 10 جنوری 2023 لکھا تھا۔ اب اس معاملے پر مستعفی ہونے والے جج کے سیکرٹری نے صدر مملکت کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے استعفے پر غلطی سے تاریخ میں 2023 لکھاگیا، استعفے پر غیردانستہ طورپر 2024 کے بجائے 2023 لکھا گیا۔

متن کے مطابق تاریخ 2024 تصور کرتے ہوئے استعفیٰ منظور کیا جائے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی استدعا مستردکردی تھی۔

 Justice Mazahir resigned. Wrong date of resignation,سپریم کورٹ کےجج جسٹس مظاہرمستعفی۔استعفےپرغلط تاریخ درج
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More