
سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کو دل کی تکلیف
سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کو دل کی تکلیف ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی کو دل کی تکلیف محسوس ہونے پر فوری طور پر پشاور کے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں انہیں2سٹنٹ ڈالے گئے ہیں
قائم مقام چیف جسٹس منیب اختر نے جسٹس مسرت ہلالی کی عیادت کی،جسٹس مسرت ہلالی کو گھر منتقل کیا جا چکا ہے اور ان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔