kohsar adart

سوشل میڈیا پر اچانک شہرت پانے والےکراچی کےاسسٹنٹ کمشنرکی دلچسپ کہانی

حازم بنگوار نےمخصوص انداز، لباس اور وضع قطع کی بنیاد پر ہر کسی کی توجہ حاصل کرلی

 

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر حال ہی میں فائز ہونے والے نوجوان حازم بنگوار اس وقت سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ وہ اپنے مخصوص انداز، لباس اور وضع قطع کی بنیاد پر ہر کسی کی توجہ حاصل کر رہے ہیں ۔کوئی ان پر تنقید کر رہا ہے تو کوئی خوشی کا اظہار۔
اگر چہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جو ان کی کارکردگی اور قابلیت کے بجائے ان کے لباس اور چال ڈھال کو موضوع بحث بنائےہوئے ہے، تاہم پڑھے لکھے نوجوانوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ اگر وہ بطور اسسٹنٹ کمشنر اپنی ڈیوٹی ٹھیک طرح سے انجام دے رہے ہیں تو کسی کو ان کے لباس یا انداز سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔


حازم بنگوار کو ماڈلنگ اور اداکاری کا بھی شوق ہے جبکہ مختلف ڈیزائن کا لباس زیب تن کرکے تصاویر بھی عمدگی سے بنواتے ہیں۔ تاہم یہ ان کی شخصیت کا ایک پہلو ہے۔ وہ بطور اسسٹنٹ کمشنر اپنے ہم عصر لوگوں سے کہیں زیادہ فعال اور متحرک نظر آتے ہیں اور اپنی ڈیوٹی ذمہ داری سے نبھاتے دکھائی دیتے ہیں۔
اپنے زیر انتظام علاقے میں تجاوزات کے خاتمے کی بات ہو یا اشیائےصرف کی قیمتوں کا کنٹرول، بارش کے دوران مخصوص مسائل سے نمٹنا ہو یا اسپتالوں کے انتظام کی نگرانی، حازم بنگوار ہردم متحرک نظر آتے ہیں اور کسی کو بلاوجہ تنگ نہیں کرتے۔ اس سے بڑھ کر ان کی زندگی کا ایک پہلو فلاحی کاموں میں حصہ لینا بھی ہے اور وہ روایتی افسر شاہی کا انداز اپنانے کے بجائے عام لوگوں میں گھل مل جاتے ہیں اور خود کو الگ مخلوق تصور نہیں کرتے۔

 

حازم بنگوار کون ہیں؟

سوشل میڈیا پر دستیاب معلومات کے مطابق حازم بنگوار 30 دسمبر 1993 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ والدہ فیروز اکبر کا تعلق عراق سے ہے اور وہ ایک آرکیٹیکٹ ہیں جبکہ والد علی اکبر بنگوار پاکستان میں  ڈی آئی جی پولیس  کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
حازم  نیو یارک میں پلے بڑھے۔  لندن سے فیشن ڈیزائن اور مارکیٹنگ میں پہلی ڈگری اور بعد میں لندن سے ہی ایل ایل بی کی دوسری ڈگری حاصل کی۔

انہیں  لکھنے کا بھی شوق ہے اورانہوں نے
Jessie J, Future, Ciara, Juelz, T-Pain, Jason Derulo ، Pitbull, and Nicki Minaj
جیسے فنکاروں کے لیے گانے لکھے ۔حازم خود بھی انگریزی گانے کے ساتھ بین الاقوامی چارٹ پر پہنچنے والا پہلا پاکستانی گلوکار بنا۔ اس نے اس کے بعد دو اور گانے بھی گائے ۔

اس شہرت کے بعد حازم تین  بڑی کمپنیوں کابرینڈ ایمبیسیڈر بن گیا۔
حازم اب پاکستان میں حازم فاؤنڈیشن نامی ادارہ بھی چلاتا ہے جو غریبوں کی مدد کیلئے کام کرتی ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں حازم نے بتایا  کہ جب بھی میں پاکستان آتا، مشورہ دیا جاتا کہ یہ ملک میرے رہنے کے لئے ٹھیک نہیں ہے اس لیےمجھےواپس چلے جانا چاہیے ۔مگر اس کے برعکس وہ یہاں رہا اور مقابلے کا امتحان دے کر بیوروکریسی کا حصہ بنا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More