kohsar adart

سوات میں چھت گرنےسے2کمسن بھائی دب کرجاں بحق

سوات کی وادی کالام میں شہتیرٹوٹنے سے مکان کی چھت منہدم ہونے کے نتیجے میں 2کمسن بھائی ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ باپ شدیدزخمی ہوگیا ۔

ایس ایچ اوتھانہ کالام علی بادشاہ کے مطابق گزشتہ رات کس کالام میں شیر محمد ولد پیر محمد کے مکان کے ایک کمرے کا شہتیر ٹوٹنے سے چھت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں کمرے میں موجود اس کے دو بچے پانچ سالہ علی حیدر اورسات سالہ نقیب اللہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگےئے جبکہ وہ خود شدید زخمی ہوگیاہے ۔ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے مقامی افراد کے ہمراہ امداد کارروائی کرتے ہوئے لاشیں اورزخمی کو نکال کر کالام اسپتال منتقل کردیا ہے ۔

2 young brothers died due to roof collapse in Swat,چھت گرنےسے2کمسن بھائی دب کرجاں بحق
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More