
سوات،جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 4افراد جاں بحق
سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقے خوڑپٹے سیر میں جمنی جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 4افراد جاں بحق اور دیگر ڈرائیور سمیت6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ رات کے وقت اس وقت پیش آیا جب جمنی جیپ پہاڑی میں بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیورحضرت علی سکنہ چڑئی سر سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افراد چالیس سالہ ظاہر محمد ولد معین زادہ پینتالیس علی شیر ولد نعمت ،پینتیس سالہ رحمان علی ولد شمشیر اور پچیس سالہ ظفرحسین ولد تاج عمر موقع پر جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ ڈرائیورحضرت علی اور حضرت حسین شدیدزخمی اور دیگر چار افراد سیدمحمد،مومننزادہ، سیفول زادہ اور سید علی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے مقامی افراد کے تعاون سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔