سندھ حکومت معذور افراد کیلئےکمپلیکس تعمیرکرائے گی،ناصر حسین
کراچی 9 جنوری۔صوبائی وزیر توانائی، ترقی و پلاننگ سید ناصرحسین شاہ نے معذور افراد کے حقوق پر صوبائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ حکومت معذور افراد کیلئے 80 ایکڑ پر مشتمل سٹی کمپلکس تعمیر کرانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے معذوروں کے لئے سب سے زیادہ قانون سازی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق معذور افراد کیلئے سندھ حکومت دیگر صوبوں کی بنسبت کافی کام کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 9 لاکھ سے زائد معذور افراد سندھ میں رجسٹرڈ ہیں، تمام ڈویژن میں شیلٹرز ہوم قائم ہونے چاہئں اور اس کیلئے نئے بجٹ میں اسے شامل کیا جانا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ معذور افراد کو ملازمتیں دی گئی ہیں اور سکھر میں پرائیوٹ اداروں میں کوٹہ پر عمل کرایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ معذوروں کے جعلی سرٹیفکیٹ کے خاتمہ اور بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور ون ونڈو آپریشن میں نادرا سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی عدم شمولیت کو ختم کیا جائے گا۔ مزید کہا کہ 2 ارب روپے معذوروں کی فلاح و بہبود کیئے این جی اوز کو گرانٹ دی جاتی ہیں، ہم بہتری کی طرف جارہے ہیں اور مزید بھی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بھی خصوصی افراد کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے اٹھائے اقدامات کو سراہتی ہے ۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ نے سندھ حکومت کی جانب سے کانفرنس کے تمام نکات کی مکمل سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی و قومی اسمبلیوں میں بھی معذوروں کی شمولیت کیلئے اقدامات کریں گے جبکہ معذوروں افراد کے ونگ قائم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ سرکاری اداروں اور معذور افراد کی تنظیموں میں باہمی روابط ہوسکیں ۔ انھوں نے کہا کہ شرجیل میمن نے سوشل میڈیا کو بڑا متحرک کیا ہے، ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ عوام اپنے مسائل ان تک پہنچائیں اور سندھ حکومت تمام مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ کانفرنس میں این ڈی ایف پاکستان کے صدر عابد لاشاری نے قرارداد پیش کی جس پر ناصر شاہ نے بلدیہ میں ایک فیصد نمائندگی کیلئے کوٹہ مختص کرایا ہے جس پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے اور آج معذور افراد کے نمائندگان بلدیہ کے مختلف ایوانوں میں نمائندگی کررہے ہیں