kohsar adart

سندھ حکومت جعلی نمبر پلیٹ.کالے شیشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کریگی

 چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری سیکریٹری داخلہ محمد اقبال میمن، ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ خالد حیدر شاہ ، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈہو ، رینجرز کے نمائندے اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے، جب کے تمام ڈویژنل کمشنرز نے وڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں جعلی نمبر پلیٹوں، گاڑیوں میں غیر مجاز کالے شیشے، اور اسلحے کی نمائش جیسے اہم مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کی کے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جعلی نمبر پلیٹوں، گاڑیوں میں غیر مجاز کالے شیشے، اور اسلحے کی نمائش پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے محکمہ داخلہ کو اس کے متعلق  عوامی آگاہی بڑھانے اور قانون و امن عامہ کے ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ میڈیا میں جعلی نمبر پلیٹوں، گاڑیوں میں غیر مجاز کالے شیشے، اور اسلحے کی نمائش  کے متعلق ایک مہم چلائی جائے جس میں عوام کے لئے واضح ہدایات ہوں۔اس کے علاوہ، چیف سیکریٹری نے محلہ سطح پر مؤثر نگرانی کی ضرورت پر زور دیا اور متعلقہ حکام کو کمیونٹیز سرویلنس  کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ان اقدامات کو بہتر بنانے کے لیے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں کمیونٹی واچ گروپ بنانے کی تجویز دی گئی جس میں تمام متعلقہ سیکیورٹی اداروں کے نمائندے بھی شامل ہونگے جو مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More