top header add
kohsar adart

سلوواکیہ کے وزیراعظم قاتلانہ حملے میں زخمی

 

سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو ایک سرکاری اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جاتے ہوئے قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے۔

 

خبر رساں ایجنسی ’ٹی اے ایس آر‘ کی رپورٹ میں پارلیمنٹ کے وائس چیئرمین لوبوس بلاہا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ رابرٹ فیکو پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے، وزیر اعظم کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں ایک گواہ نے بتایا کہ اس نے کئی گولیاں چلنے کی آواز سنی اور اس نے دیکھا کہ ایک شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا، عینی شاہد نے مزید بتایا کہ اس نے سکیورٹی اہلکاروں کو کسی شخص کو گاڑی میں ڈال کر جاتے ہوئے دیکھا۔

 

میڈیا رپورٹس میں مزید  بتایا گیا کہ وزیر اعظم پر حملے کے حوالے سے رد عمل جاننے کے لیے فوری طور پر کسی سرکاری دفتر سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More