سعودی عرب میں عید کل ہوگی یا پرسوں؟ حتمی فیصلے کا انتظار

سعودی عرب میں عید کل ہوگی یا پرسوں؟ حتمی فیصلے کا انتظار
سعودی عرب میں آج عید کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس شروع ہوگیا ہے، جبکہ پاکستان میں شوال کا چاند تشکیل پاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے نواح میں واقعہ سدیر میں مرکزی اجلاس شروع ہوگیا۔
سعودی سپریم کورٹ نے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے، ملکی اور غیر ملکی شہری بھی چاند کا مشاہدہ کرکے گواہی دے سکتے ہیں۔
سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش آج دن 2 بجے ہوئی ہے۔
عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے آج انٹرٹینمنٹ لارہا ہے، میٹھی عید پر مزیدار ڈراموں کا تڑکا
سعودی ماہرین فلکیات کا کہنا تھا کہ شوال کا چاند غروب آفتاب کے 8 منٹ تک افق پر رہے گا۔