سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا،عیدالفطر کل ہوگی

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا،عیدالفطر کل ہوگی
سعودی عرب میں شوال 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا، مملکت میں عیدالفطر کل ہوگی۔
سعودی عرب کے شہر السدیر میں عید کا چاند دیکھنے کےلیے اجلاس ہوا جبکہ مکہ، مدینہ، تبوک، دمام سمیت 10 سے زائد مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔
شاہی دیوان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، سعودی عرب میں عیدالفطر اتوار 30 مارچ کو منائی جائے گی۔
خیال رہے کہ سعودی سپریم کورٹ نے آج شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ ملکی اور غیرملکی شہری بھی چاند کا مشاہدہ کرکے گواہی دے سکتے ہیں۔