سعودی شہزادہ منصور بن بدر انتقال کرگئے

سعودی شہزادہ منصور بن بدر بن سعود بن عبد العزیز انتقال کرگئے۔
سعودی میڈیا نے ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے کا حوالہ دیتے ہوئے خبر جاری کی ہے,
شہزادہ منصور بن بدر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،
جس میں شاہی خاندان سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عہدیداران نے شرکت کی،
ایوان شاہی نے سعودی شہزادے کی رحمت و مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے۔