
سرینا ہوٹل 20 سال بعد بند
سرینا ہوٹل 20 سال بعد بند
افغانستان کی طالبان حکومت نے کابل کے مشہور سرینا ہوٹل کا انتظام سنبھال لیا ہے، ”سرینا“ ہوٹل 20 سال سے سروسز فراہم کر رہا ہے جو زیادہ تر کاروباری حضرات، تاجروں اور غیرملکی مہمانوں میں مقبول ہے۔
1945 میں کھلنے والے اس ہوٹل کا نام پہلے کابل ہوٹل تھا، کئی دہائیوں سے جاری جنگ میں نقصان کا شکار ہونے والے اس فائیو اسٹار ہوٹل کی 2005 میں آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک نے کینیڈین آرکیٹیکٹ رمیش کھوسلہ کے کلاسیکی اسلامک طرز تعمیر کے ڈیزائن کے مطابق دوبارہ تعمیر کی تھی۔
جمعے کو ہوٹل نے ایک نوٹی فکیشن میں کہا کہ دو دہائیوں تک افغانستان اور اس کے شہریوں کی خدمت کرنے کے بعد کابل سرینا ہوٹل یکم فروری 2025 سے اپنا آپریشن بند کر رہا ہے۔ اب سے ہوٹل کا آپریشن حکومتی کارپوریشن کے ہاتھ میں ہوگا۔
طالبان حکومت کے ترجمان نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا اورصحافیوں کو ہفتے کی صبح سرینا ہوٹل پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔