kohsar adart

سرکل بکوٹ مجوہاں میں 3 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی پر علاقے میں اشتعال

سرکل بکوٹ مجوہاں میں 3 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی پر علاقے میں اشتعال

سرکل بکوٹ  کی تاریخ میں پہلی بار ایک ایسا دردناک اور شرمناک واقعہ رونما ہوا ہے جس نے پورے سکل اور خطہ کوہسار کے عوام کے سر شرم سے جھکا دیئے اور واقعے پر علاقے میں اشتعال اور غمو غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سرکل بکوٹ مجوہاں میں 3 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی پر علاقے میں اشتعال
سرکل بکوٹ مجوہاں میں 3 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی پر علاقے میں اشتعال

تفصیلات کے مطابق سرکل بکوٹ کی یونین کونسل نمبل ویلج کونسل مجوہاں ون کے گاؤں
چہلاں میں ایک تین سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ رونما ہوا ہے،

پولیس ذرائع کے مطابق  نویں جماعت کے طالب علم 14 سالہ ملزم حسیب ولد حنیف نے بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا ہے، بچی کے والد ڈاکٹر  عمران کا تعلق مظفر آباد آزاد کشمیر سے ہے جو  اسی علاقے میں کلینک چلاتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں شاہد خاقان عباسی کے کمشنرسے مذاکرات،مری آپریشن پرمعاملات طے

متاثرہ بچی مظفرآباد کے امبور اسپتال میں ذیر علاج ہے جہاں میڈیکل رپورٹ میں بچی کے

ساتھ زیادتی کی تصدیق ہو چکی ہے اور پولیس تھانہ بکوٹ نے چائلڈ ایکٹ اور زیادتی کی

دفعات کے تحت ملزم حسیب ولد حنیف کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس المناک واقعے پر پورے سرکل بکوٹ کے عوام میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے

اور لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہچایا جائے

اور مظلوم والدین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More