kohsar adart

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

پاکستانی عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں 22 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے، آج حج درخواستیں دینے کی آخری تاریخ تھی، جس میں 10 دن کی توسیع کی گئی ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں 22 دسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔وزارت مذہبی امور نے یہ فیصلہ عازمینِ حج کے اصرار پر کیا اور 10 دن کی توسیع کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف کو مزید کتنے مقدمات میں سامنا کرنا ہے؟

ترجمان کے مطابق اسپانسرشپ اسکیم میں پہلے آیئے پہلے پایئے کی بنیاد پر درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں

جبکہ بیرون ملک سے ڈالرز میں ادائیگی کرنے والے بلا قرعہ اندازی کامیاب کیے جائیں گے،

عازمینِ حج کے اصرارپروزارتِ مذہبی امورنے حجِ بدل پر 5 سالہ پابندی ختم کر دی۔

یہ بھی پڑھیں  سکھوں کے خلاف بھارتی کارروائی کے شواہد سامنے آگئے

گزشتہ 5 سال کے دوران حج کرنے والے امسال حج درخواست دینے کے اہل قراردے دیے گئے،

اس کے ساتھ ساتھ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ اکیلی خواتین حلف نامہ فراہم

کرنے پر قابل اعتماد خواتین کے گروپ میں حج کر سکیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More