سرنگ میں داخل ہونے والے 5 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ کی پٹی میں حماس کے جنگجوؤں نے حملہ کر کے سرنگ میں داخل ہونے والے 5 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے گزشتہ 72 گھنٹے کے دوران اسرائیل کی 41 فوجی گاڑیوں
کو نشانہ بنانے کے ساتھ اسرائیلی فوج کی سپلائی لائن اور ٹینکوں کو تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے،
تازہ حملوں کے بعد ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 138 ہو گئی ہے۔
القسام بریگیڈز کی جانب سے اسرائیلی فورسز پر حملوں کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی
جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں نے غزہ میں صہیونی فورسز پر حملوں
کے دوران ٹینکوں کو نشانہ بنایا، ٹینکوں کو تباہ ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔