سردیوں میں پھر گیس لوڈ شیڈنگ ہو گی،حکومت کا پیشگی اعلان
حکومت نے عوام کو پیشگی خبردار کر دیا ہے کہ اس سال بھی سردیوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کیلئے تیار رہیں کیونکہ حکومت 15 ڈالر میں ایل این جی خرید کر ڈیڑھ ڈالر میں دے رہی ہے، لہٰذا 24 گھنٹے گیس فراہم نہیں کرسکتے
وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ ایل این جی15ڈالرمیں خریدکرڈیڑھ ڈالرمیں گیس فراہم کی جارہی ہے،اس قدرنقصان کے ساتھ 24گھنٹے گیس فراہم کرنا ممکن نہیں ہے، لہٰذااس سال بھی موسم سرما میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہوگی۔
جمعہ کے روز ایم ڈی سوئی ناردرن عامرطفیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ ایل این جی امپورٹ کر رہے ہیں تاکہ انڈسٹری چل سکے۔انہوں نے بتایا کہ سوئی ناردرن نےجدیدشکایات مرکزقائم کردیاہے،اب صارفین کی شکایات ہفتےکےساتوں دن سنی جائیں گی، جبکہ شکایات کےفوری ازالےکےلئےجدیدسافٹ ویئردےدئیے گئےہیں۔
Gas load shedding this winter again,the government announced,سردیوں میں پھر گیس لوڈ شیڈنگ ہو گی،حکومت کا پیشگی اعلان