top header add
kohsar adart

سانگھڑ،ٹرک کی چنگچی رکشہ کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق 4 زخمی

 

سانگھڑ میں ٹرک کی چنگچی رکشے  سے ٹکر  ہو گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق سانگھڑ  میں جمڑاؤ روڈ پر پولیس چوکی کے نزدیک ٹرک کی چنگچی رکشہ کو ٹکر 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور خاتون شامل ہیں، زخمیوں کو مقامی افراد نے رکشہ میں ڈال کر ہسپتال منتقل کیا، ٹرک ڈرائیور کو لوگوں نے پکڑکر پولیس کے حوالے کیا۔

 

ریسکیو حکام کا مزید کہنا ہے کہ ایک گھنٹے تک نعشیں سڑک پر پڑی رہیں، پولیس چوکی پر اہلکار موجود نہیں تھے، مقامی لوگ پولیس سے رابطہ کرتے رہے، پولیس ایک گھنٹے بعد جاۓ حادثہ پر پہچی، جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچوں کی نعشیں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کی گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More