kohsar adart

سابق کپتان محمدحفیظ نےجامعہ کراچی میں داخلہ لےلیا

محمدحفیظ نے وی سی جامعہ کراچی پروفیسرخالدعراقی سےملاقات کی

کراچی (کوہسار نیوز) سابق کپتان محمدحفیظ نےشعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن میں داخلہ لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق محمدحفیظ نے وی سی جامعہ کراچی پروفیسرخالدعراقی سےملاقات کی،

جہاں وی سی کراچی نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

محمدحفیظ نے بتایا کہ کھیل کی وجہ سےاپناتعلیمی سفرمکمل نہیں کرسکاتھا،

لیکن اب مجھےبہترین موقع میسرآیاہے، اب اس موقع سےبھرپوراستفادہ حاصل کروں گا۔
وی سی جامعہ کراچی پروفیسرخالدعراقی نے کہا کہ ہم آپ کو جامعہ کراچی میں خوش آمدیدکہتےہیں،نوجوان نسل کوکھیل کودمیں حصہ لیناچاہیے، اُمیدہےطلبہ آپ کےتجربات سےاستفادہ حاصل کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More