سابق وزیراعلی امیر حیدر خان ہوتی عہدے سے مستعفی
سابق وزیراعلی امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں امیر حیدر خان نےہار تسلیم کرتے اپنے مخالف امیدوار کو کامیابی پر مبارکباد دی۔
اُن کا کہنا تھا کہ میرے آبائی ضلع مردان کے تمام حلقوں پر اے این پی کی شکست کی ذمہ داری کُھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ نومنتخب ممبر قومی اسمبلی عاطف خان اور نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں
، حلقے کی عوام کا حق ہے کہ منتخب نمائندے ان کی خدمت کریں۔