سابق نواز لیگی رکن اسمبلی عائشہ رجب استحکام پارٹی میں شامل
جہانگیرترین سے ملاقات میں اعلان کیا۔ ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے ناراض تھیں۔ذرائع
مسلم لیگ نواز کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب بلوچ نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
عائشہ رجب بلوچ نے ہفتے کے روز استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین سے لاہور میں ملاقات کی اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پرجہانگیر ترین نے پارٹی مفلر پہنا کرعائشہ رجب بلوچ کو اپنی جماعت میں خوش آمدید کہا۔عائشہ رجب بلوچ نے تاندیانوالہ میں آئی پی پی رہنماہمایوں اخترخان کی بھی حمایت کا اعلان کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عائشہ رجب نواز لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض تھیں۔
Former PMLN MNA Ayesha Rajab joines IPP,سابق نواز لیگی رکن اسمبلی عائشہ رجب استحکام پارٹی میں شامل