سابق سفیر محمد صادق خان افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی مقرر
سابق سفیر محمد صادق خان افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی مقرر
وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق سفیر محمد صادق خان کو افغانستان پر نمائندہ خصوصی مقرر کر دیا۔
وزارت خارجہ نے ایمبیسڈر صادق خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا،نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد صادق خان کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گی،ایمبیسڈر صادق خان 2023 میں وزارت خارجہ سے ریٹائر ہوئے تھے،وہ پہلے بھی افغانستان میں پاکستان کی خصوصی ایلچی رہ چکے ہیں۔
محمد صادق خان 2008 سے 2014 تک افغانستان میں پاکستانی سفیر بھی رہ چکے ہیں، سابق نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی کو ان کے منصب سے سبکدوش کیا گیا تھا۔ آصف درانی کو افغانستان پالیسی پر اختلافات کے باعث ان کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا,ایمبیسڈر صادق خان اب بطور نمائندہ خصوصی افغانستان اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔