top header add
kohsar adart

سائفر کیس کی سماعت کچھ دیر بعد اڈیالہ جیل میں

سائفر کیس کی سماعت کے لیے آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔

سائفر کیس کی سماعت کچھ دیر بعد اڈیالہ جیل میں ہو گی۔

ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلاء اور اہلِ خانہ بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 4 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے آج کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو کیس کی نقول فراہم کر دی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More