سائفر کیس کی سماعت دوسرے کمرہ عدالت منتقل،عمران خان کا انکار

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سائفر کیس کی سماعت دوسرے کمرہ عدالت منتقل کردی گئی،
بانی پی ٹی آئی نے دوسرے کمرہ عدالت جانے سے انکار کردیا۔
آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت میں جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین سائفر کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔
پراسیکیوشن کے گواہوں پر اسٹیٹ ڈیفنس کونسل کی جرح جاری ہے، جج نے شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی کو دوسرے کمرہ عدالت بلا لیا۔
شاہ محمود قریشی اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، بانی پی ٹی آئی نے دوسرے کمرہ عدالت جانے سے انکار کردیا۔
عدالت نے سائفر کیس نہ سننے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تین بار بانی پی ٹی آئی کو پیش ہونے کا پیغام بھیجا، بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ اپنے وکلاء کے ہمراہ پیش ہوں گا۔
عدالت نے اسٹیٹ ڈیفنس کونسل کے ذریعے گواہوں پر جرح شروع کردی، پراسیکیوشن کی جانب سے سائفر کیس میں آج 12 گواہان کو پیش کیا گیا۔
سائفر کیس میں 25 میں سے 4 گواہوں پر وکلاء صفائی نے جرح کی تھ