زلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
لاہور ہائیکورٹ نے زلفی بخاری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
جسٹس علی باقر نجفی کی ہی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ہی زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔
عدالت نے زلفی بخاری کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے اپیلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے این اے 130 سے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظوری کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے کاغذات نامزدگی پر اپیلٹ ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
عدالت عالیہ نے مسلم لیگ (ن) کے بلال یاسین کی درخواست خارج کردی۔