kohsar adart

زلزلے نےافغانستان میں تباہی پھیلا دی۔اموات 2 ہزار سے بڑھ گئیں

افغانستان میں گزشتہ روز آنے والا 6.3 شدت کا زلزلہ قیامت خیز ثابت ہوا، جس کے نتیجے میں اب تک اموات کی تعداد 2ہز سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ نو سے 10 ہزار افراد زخمی بتائے جاتے ہیں جن میں متعدد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ بے شمار لوگ ابھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن تک رسائی کے بعد ہی اموات اور زخمیوں کی درست تعداد کا تعین ہو سکے گا۔

افغان حکومت کے مطابق خوفناک زلزلے کے نتیجے میں ہرات کے دو اضلاع میں بہت زیادہ تباہی پھیلی جہاں 13 سے زائد دیہات مکمل طور پر ملیا میٹ ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق پہلا جھٹکا اس قدر شدید تھا کہ دیکھتے ہی دیکھتے کئی مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے اور لوگوں کو گھروں سے نکلنے کا موقع تک نہیں ملا۔

ہرات میں قیامت خیز زلزلے کے بعد لاشیں نکالی جا رہی ہیں

ہرات میں 1300 سے زائد مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے ہیں جبکہ دو دیگر افغان صوبوں بادغیس اور فراہ میں بھی زلزلے کے بعدآفٹر شاکس محسوس کیے گئے ہیں جس سے شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
ملبے سے لوگوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم وسائل کی کمی اڑے آ رہی ہے۔ابھی تک کسی عالمی ادارے یا ملک کی جانب سے افغانستان میں آنے والی اس تباہی پر کسی امداد کا بڑا اعلان نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ طالبان حکومت کے قیام کے بعد اب تک انہیں عالمی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا تاہم یہ توقع کی جا رہی ہے کہ اقوام متحدہ کے زیلی ادارے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر حرکت میں ائیں گے۔

افغان  حکام کے مطابق زلزلے سے صوبہ ہرات کے 2 اضلاع زندہ جان اور غوریان میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ۔ سب سے زیادہ جانی نقصان ضلع زندہ جان کے گاؤں نائب رفیع، سیہ آب، وردگانو، کرنال، سربلند، تشک، چاہک اور سنجاب میں ہوا۔ اب تک کےسرکاری اعداد و شمار کے مطابق زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2050 سے تجاوز کر گئی ہے۔

زلزلے کے بعد امدادی کارکن کارروائیوں میں مصروف ہیں

افغانستان کی وزارت آفات کے مطابق زلزلے سے اموات کی تعداد دو ہزار 53 ہو گئی ہے ۔جب کہ نو ہزار 240افراد زخمی ہیں ۔حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی مدد کے لیے ڈاکٹرز اور طبی سہولیات کافی نہیں ہیں۔امدادی اداروں کے لیے دور دراز علاقوں تک پہنچنا مشکل ہے کیونکہ کیچڑ  کی وجہ سے علاقے میں سڑکیں بند  ہیں۔

افغانستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائق کی جانب سے ملبے تلے دبے مزید افراد کی اموات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ بعض ذرائع اموات کی تعداد تین ہزار سے زائد بتا رہے ہیں جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہرات سے 40 کلو میٹر شمال مغرب کی طرف تھا جبکہ بعد میں تین افٹر شاکس  بھی محسوس کئے گئے جن کی شدت 6.3، 5.9، 5.5 تھی۔ جب کہ امریکی زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہرات سے 40 کلو میٹر شمال مغرب کی طرف تھا جبکہ زلزلے کے بعد سے 8 طاقتور آفٹرشاکس آ چکے ہیں جن کی شدت بھی زیادہ محسوس کی گئی ہے ۔

Earthquake caused havoc in Afghanistan, death toll exceeded 2,000,زلزلے نےافغانستان میں تباہی پھیلا دی۔اموات 2 ہزار سے بڑھ گئیں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More