top header add
kohsar adart

رینجرزاہلکاروں کے قتل کی سیل ایف آئی آر منظرعام پر آ گئی

تحریک انصاف کے احتجاج میں رینجرزاہلکاروں کی ہلاکت پر تھانہ رمنا میں بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف قتل کے مقدمہ کی سیل ایف آئی آر منظرعام پر آ گئی

تفصیلات کے مطابق اعلیٰ حکام کے حکم پرمقدمہ کی ایف آئی آرسیل کردی گئی تھی،متن کے مطابق مقدمہ سندھ رینجرز کے اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا،وقوعہ کا منصوبہ اڈیالہ جیل میں بنایا گیا،رینجرز اہلکاروں کی ہلاکت کا وقوعہ بانی پی ٹی آئی کی ایما اورحکم پرہوا،مختلف اوقات میں جیل میں ملاقات کیلئے جانے والی پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے ذریعے سکیورٹی اہلکاروں کونشانہ بنانا تھا۔

مقدمہ متن میں مزید کہا گیا ہے کہ منصوبے کے گواہان جیل میں قید کچھ قیدی،مشقتی اورجیل میں خفیہ پولیس کے ملازمین ہیں،بانی پی ٹی آئی کے حکم کی تعمیل بشریٰ بی بی، علی امین، عمرایوب ،وقاص اکرم،سلمان اکرم راجہ نے کروائی ،مراد سعید، زلفی بخاری، رؤف حسن،حماداظہراوردیگرقیادت نے باہمی سازش مجرمانہ کے تحت ایک حکمت عملی کی۔

متن میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی اوردیگرمندرجہ بالا ملزمان نے ویڈیو پیغام کے ذریعے عوام کی مشتعل کیا، پی ٹی آئی کی قیادت نے عوام کو فوج اورحکومت کیخلاف بغاوت پراکسایا ،احتجاج میں ڈیوٹی پر مامورایک نامعلوم ڈرائیورکی لینڈ کروزرنے تین رینجرز اہلکاروں کو کچل دیا تھا،پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت پر قتل کے مقدمے کے ساتھ دہشتگردی اورتعزیرات پاکستان کی 10مختلف دفعات شامل کئی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More