top header add
kohsar adart

ریئر ایڈمرل (ر) معظم الیاس چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی مقرر

 

ریئر ایڈمرل (ر) معظم الیاس کو چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی مقرر کر دیا گیا۔وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں جن میں چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی کا تقرر کیا ہے، سید معظم الیاس کی تقرری کنٹریکٹ کی بنیاد پر 3 سال کیلئے بمطابق مروجہ قواعد و ضوابط ایم پی سکیل 1 میں کی گئی ہے۔

سیکریٹری داخلہ خرم آغا کو تفویض کئے گئے سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے اضافی چارج میں 3 ماہ کی توسیع کی گئی ہے جو کہ  رواں برس 25 ستمبر سے شمار ہو گی، مزید برآں تقرر کے منتظر گریڈ 21 کے جودت ایاز کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی بنا کر ان کی 2 ماہ کی رخصت منظور کی گئی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More